Add To collaction

01-Mar-2022 لیکھنی نعت رسول

خالق نے ان کو نور مجسّم  بنا دیا 

رتبہ تمام کون و مکاں سے بڑھا دیا 

دی بد دعا نہ آپ نے اہل ستم کو بھی 
اس طرح اس جہان کو درس وفا دیا

سرکار کے یہ ادنی۱ غلاموں کی شان ہے
 مٹی میں رعب قیصر و کسریٰ ملا دیا 

یہ شان صرف نقش پائے رسول ہے  
دشت عرب کو خلد کا ثانی بنا دیا 

راشد جھلستی راہوں سے گزرے ہیں بے خطر 
نام نبی نے ہم کو بڑا حوصلہ دیا 

   1
0 Comments